79 کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخی کیخلاف درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت

79 کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخی کیخلاف درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے گارڈن بلاک گارڈن ٹاؤن کی اناسی کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخی کے خلاف درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیٹلمنٹ کمشنر سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عباد الرحمان لودھی نے اختر بیگم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے ملک نور محمد اعوان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار چیف سیٹلمنٹ کمشنر نے گارڈن بلاک گارڈن ٹاؤن کی اناسی کنال اراضی کی قیام پاکستان سے الاٹمنٹ منسوخ کر دی ہے جبکہ چیف سیٹلمنٹ کمشنر کو قیام پاکستان وقت کی الاٹمنٹ منسوخی کا اختیار نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -