برطرف نائب قاصد کی درخواست ڈی سی او گجرات آج طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی او گجرات کو آج 18اپریل کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے، جسٹس قاسم خان نے یہ حکم برطرف نائب قاصد رئیس اختر کی درخواست پر جاری کیا ہے، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسے محکمے میں بھرتی کیا گیا اور پھر مستقل کر دیا گیا تاہم بعد میں سکروٹنی کمیٹی نے زائد العمر ہونے کا جواز بنا کر اسے نوکری سے برطرف کر دیا ،بحال کرنے کا حکم دیا جائے ۔
ڈی سی او