فیس کا تنازع : سائل نے وکیل کو ’’چپیڑ‘‘ مار کر اپنی ٹانگ تڑوا لی

فیس کا تنازع : سائل نے وکیل کو ’’چپیڑ‘‘ مار کر اپنی ٹانگ تڑوا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)فیس نہ ملنے پروکیل اور سائل کے درمیان ہاتھا پائی ،طیش میں آکر وکیل کو تھپڑ رسید کرنے کے بعد دیگروکلاء کے اکٹھے ہونے پر "پھینٹی"لگنے کے ڈر سے محمد اشرف نامی شخص ضلع کچہری کی پہلی منزل سے کود گیا جس کے باعث اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی ،بعدازاں زخمی کو طبی امداد کے لئے میاں منشی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ کے روبرو فحش حرکات کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزموں کی درخواست ضمانت میں بطور ضامن پیشی پر آئے ،اسی دوران ہنجروال کے رہائشی سائل محمد اشرف اور وکیل شہزاد عظمت کے درمیان فیس کی عدم ادائیگی پر کمرہ عدالت میں ہی تلخ کلامی شروع ہوگئی جس پر سائل اشرف نے وکیل کو دھمکیاں دیں لیکن کمرہ عدالت میں ہی معاملہ رفع دفع ہونے کے بعد کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی سائل محمد اشرف دوبارہ سیخ پا ؤ گیا اور وکیل کے چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا احاطہ کچہری میں جھگڑے کا شور شرابا سنتے ہی دیگروکلاء بھی جمع ہو گئے جنہیں دیکھتے ہی سائل خوف زدہ ہوگیا اور مار پڑنے کے ڈر سے اس نے خود کوبچانے کے لئے پہلی منزل سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں زمین پر گرنے کے باعث اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی ،ابتدائی طبی امداد دینے اور پولیس نے زخمی سائل کے کوائف نوٹ کرنے کے بعد علاج کے لئے اسے میاں منشی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ٹانگ تڑوا لی

مزید :

صفحہ آخر -