پنجاب حکومت اوور سیز کو وی آئی پیز کا درجہ دیتی ہے: وائس چیئر پرسن‘کمشنر اوپی سی

پنجاب حکومت اوور سیز کو وی آئی پیز کا درجہ دیتی ہے: وائس چیئر پرسن‘کمشنر ...

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب حکومت اوور سیز پاکستانیوں کو وی آئی پیز کا درجہ دیتی ہے۔سمندرپارمقیم ہم وطن، پاکستان کے حقیقی سفیر اور قومی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی )پنجاب شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے قرطبہ ہال، بارسلونا ،سپین میں منعقدہ ایک روڑ شو کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ روڑ شو میں بار سلونا اور دیگر شہروں میں مقیم سینکڑوں اوورسیز پاکستانی شریک ہوئے۔شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویثرن کے تحت قائم اوپی سی کا اہم اور بنیادی مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے مسائل کے حل کے ضمن میں ایک موثر پلیٹ فارم کی فراہمی ہے اور یہ ادارہ ابتک ہزاروں شکایات کا ازالہ کر چکاہے۔ پنجاب حکومت نے موثر اقدامات کے ذریعے اوور سیز پاکستانیوں کی جائیدادوں اور جان و مال کے تحفظ کویقینی بنایاہے۔روڑشو کے دوران اوپی سی کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کپٹین (ر)احمد مبین شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔سپین میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں عبدالرراق،محسن گل،ساجد گوندل،راجہ اسد،ایاز عباسی،شہزادہ عثمان،شاہد ملک،گل فراز خاں،چوہدری امانت اور جاویدمغل نے اپنے خطاب میں اوپی سی کے قیام پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے سمندرپار مقیم افراد کے مسائل کے حل کیلئے قابل قدر کردارادا کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -