رینجرز سے اختیارات واپس لینے کا تاثر غلط ہے، محکمہ داخلہ سندھ

رینجرز سے اختیارات واپس لینے کا تاثر غلط ہے، محکمہ داخلہ سندھ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے سندھ رینجرز سے اختیارات واپس لینے کا تاثر غلط ہے، رینجرز کو سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے آرٹیکل 147 کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔رینجرز کی ایک سال کیلئے تعیناتی کی توسیع 20 جولائی 2016 ء کو کی گئی تھی، اس توسیع کے بعد رینجرز کو 19 جولائی 2017 ء تک اختیارات حاصل ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز کو یکم اگست 2016ء کے نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرولنگ، پکٹ، اہم تنصیبات اور پولیس کے بیک اپ سپورٹ کے اختیارات ہیں۔ رینجرز اہم شخصیات، تقریبات، غیرملکیوں کی سکیورٹی پر پولیس کی معاونت کرتی ہے، رینجرز انٹیلی جنس بیس آپریشن قانون کے مطابق کرسکتی ہے، قانونی طور پر رینجرز اپنے مینڈیٹ کے تحت کردار ادا کر رہی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ

مزید :

صفحہ آخر -