پانامہ کیس کا فیصلہ جھوٹے الزام لگانے والوں کیخلاف آئیگا : مریم اور نگزیب

پانامہ کیس کا فیصلہ جھوٹے الزام لگانے والوں کیخلاف آئیگا : مریم اور نگزیب

  

اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ بے بنیاد جھوٹے الزام لگانے والوں کے خلاف آئے گا اور ان کی ائندہ نسلیں یاد رکھیں گیں۔ 9ماہ شریف خاندان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں جب وزیراعظم نے بچوں کا نام ایا تو ویزراعظم نے عدالت عظمیٰ کو تحقیقات کے لئے خود خط لکھ دیا تھا۔ عمران خان نے نواز شریف پر بے بنیاد جھوٹے الزامات لگائے وزیراعظم کا نام پانامہ میں نہیں آیا۔ اس کے باوجود وزیراعظم کا 9ماہ میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ میرا کام الزام لگانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ بے بنیاد جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف آئے گا اور ان کی آئندہ نسلیں یاد رکھیں گیں۔ وزیراعظم کے بچے قانون کے تحت کاروبار کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -