چوہنگ: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ‘ایک شخص جاں بحق

چوہنگ: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ‘ایک شخص جاں بحق

  

لاہور( خبرنگار) چوہنگ کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 38 سالہ شخص کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے نواحی علاقہ شاہ پور کانجراں کا رہائشی 38 سالہ محمد اقبال گزشتہ رات کسی کام کے سلسلہ میں ہنجر وال آیا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واپس گھر جا رہا تھا کہ چوہنگ اڈہ کے قریب تعاقب کرنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد اقبال شدید زخمی ہو گیا اور اسے جناح ہسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اصل حقائق تفتیش کے دوران سامنے آئیں گے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر جناح ہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔

قتل

مزید :

صفحہ آخر -