واسا نے آئندہ بجٹ کیلئے نئی سکیمیں ڈی جی ایل ڈی اے کو بجھوا دیں

واسا نے آئندہ بجٹ کیلئے نئی سکیمیں ڈی جی ایل ڈی اے کو بجھوا دیں

  

لاہور(جنرل رپورٹر)واسا نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تین ارب روپے کی بارہ نئی سکیمیں ڈی جی ایل ڈی اے کو بھجوا دی ہیں جنہیںآئندہ بجٹ میں اے ڈی پی میں شامل کر نے کی سفارش کی گئی ہے ایم ڈی واسا عبدالقدیر خان کی طرف سے ڈی جی ایل ڈی ا ے کو بھجوائی گئی سکیموں میں سفارش کی گئی ہے کہ لکشمی چو ک ، بوہڑ والا چو ک اور حاجی کیمپ چو ک سے میٹرو ٹر ین کے ٹر یک کے قر یب ٹر نک سیوریج ڈالنے کے لیے 1ارب روپے کی سکیم اے ڈی پی میں شامل کی جائے ۔105فلٹر یشن پلانٹ لگانے کے لیے 25کروڑ ،سکا ڈا سسٹم کے لیے 80کروڑ روپے ، ستو کتلہ سیوریج کے لیے 7کروڑ ، شادی پورہ سیوریج سسٹم کے لیے 12کروڑ ، پنتالیس نئے ٹیو ب ویل لگانے کے لیے 28کروڑ ، رائیو نڈ روڈ کے لیے 30کروڑ ، ملتان روڈ کے لیے 8کروڑ کی سکیمیں اے ڈی پی میں شامل کی جائیں ۔

واسا

مزید :

صفحہ آخر -