محکمہ اینٹی کرپشن میں انتھک محنت کرنیوالے افسروں کیلئے وزیر اعلٰی ہاؤس کے زروازے کھل گئے
لاہور(عامر بٹ سے )بورڈ آف ریونیو پنجاب ،فوڈ اتھارٹی ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سمیت محکمہ پولیس کے 30سے زائد افسران و اہلکاران کی گرفتاری ،35مقدمات کا اندراج‘ باہمی رضا مندی سے 18سائلین کو ریلیف مہیا کرنے ،400سے زائد پینڈنگ کیسز کو نمٹانے ،32کروڑ سے زائد کی ریکوری اکٹھی کرنے والے لاہور ریجن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کی کارکردگی کا اعتراف ،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے ریفرنس نے محکمہ اینٹی کرپشن میں کم وسائل اور سٹاف کی کمی کے باوجود انتھک محنت کرنے والے افسران کے لئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دروازے کھول دیئے گئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے انوسٹی گیشن آفیسر عمر مقبول کو تعریفی سرٹیفکیٹ نقد 50ہزار انعام سے نوازاگیا ،مزید معلوم ہوا ہے کہ کم وسائل اور سٹاف کی کمی کے باوجودمحکمہ اینٹی کرپشن میں نیک نیتی اور انتھک محنت سے کام کرنے والے افسران کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن نیک شگون ثابت ہوئے ،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب برگیڈیئر (ر)مظفر علی رانجھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور عدنان اولکھ کی جانب سے بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کے لئے ریفرنس بنا کر وزیر اعلیٰ ہاؤس بھجوائے گئے جن کی روشنی میں محکمہ اینٹی کرپشن کے انوسٹی گیشن افسران کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شبہاز شریف سے ناصرف تعریفی سرٹیفکیٹ بلکہ 50ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا ہے ،محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں کارکردگی کے تناسب سے سرفہرست نام عمر مقبول کا آتا ہے ،مذکورہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن عمر مقبول نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے انتہائی حساس نوعیت کی ایسی 1800فائلیں برآمد کی جوکہ عرصہ دراز سے چھپا رکھی تھیں،جس کے بعد اختیارات کے ناجائز استعمال پر لاء آفیسر اعجاز فرخ کو ہتھکڑیاں بھی لگا دی گئیں ،اس طرح پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سابق ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر مقبول احمد دھاولہ سمیت 8مزید ملزمان کو گرفتار کیا اور 30لاکھ روپے کی ریکوری کی ،سابق فوڈ اتھارٹی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کے خلاف مقدمہ کا اندارج کیا ،سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر قصور سی ایس پی آفیسر عامر عتیق کو گرفتار کیا ،30کروڑ روپے مالیت کی 1205کنال سرکاری اراضی واہ گزار کروائی،تھانہ شفیق آباد کے محرر محمد شعیب سے 10لاکھ روپے کی ریکوری کی ،سابق ممبر کالونی کے ریڈر فرید خان سے 1کروڑ 61لاکھ روپے رشوت برآمد کرکے گرفتاری بھی عمل میں لائی ،محکمہ ایکسائز کے عملے سے 13لاکھ 50ہزار روپے کی ریکوری کی ،اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق عمر مقبول کی برق رفتاری اور کیسز کو میرٹ پر نمٹانے کی رفتار نے سینکڑوں شہریوں کو ریلیف مہیا کیاہے ،دوسری جانب ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور عدنان اولکھ اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب برگیڈیئر (ر)مظفر علی رانجھا کی جانب سے کی جانے سفارشات کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر مقبول کو وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے 50ہزار روپے نقدی اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے ہیں ،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب برگیڈیئر (ر)مظفر علی رانجھاکا کہنا ہے کہ سائلین کا کہنا ہے کہ سائلین کی بروقت داد رسی کرنے اور محنتی افسران کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن کے دروازے کھلے ہیں اور جو اچھا کام کرے گا اس کو تعریفی سرٹیفکیٹ کے علاوہ نقد انعام بھی دیا جائے گا جو کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ کام چور اور سست افسران کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن میں کوئی جگہ نہ ہے۔