اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 سے20کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 سے20کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

  

اسلام آباد(آن لائن)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18سے20کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کئے ہیں جبکہ گریڈ18کے او ایم جی گروپ کے افسر محمد احمد اور اسی پے سکیل کے اقبال حسین کی ترقی گریخ19میں کر کے ان افسران کی نئی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلا تکے مطابق او ایم جی گروپ کے محمد احمد کو گریڈ 18سے19میں ترقی دیتے ہوئے بطور ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں محمد احمد اس سے قبل فارن افیئر ڈویژن میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ19کے افسر عمران راشد وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی سے وزارت پٹرولیم میں بطور ڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ او ایم جی گروپ کے ہی گریڈ18کے ایک اور افسر اقبال کو گریڈ19ترقی دیتے ہوئے بطور ڈپٹی سیکرٹری کیڈ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل فارن افیئر ڈویژن میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20کے افسر عدنان انعام اللہ خان کو بطور جوائنٹ سیکرٹری فیڈرل بورڈ آف ریونیو پوسٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں وہ اس سے قبل ایوی ایشن ڈویژن میں بطور جے ایس خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے افسر محمد سہیل کو نیشنل ہسٹری اینڈ لٹریری ہارٹیج سے اینڈ جسٹس ڈویژن میں بطور ڈپٹی سیکرٹری تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ کے 19کے افسر محمد سلیم کو بطور ڈپٹی سیکرٹری وزارت مزہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے حالیہ کئے گئے عام تقرر و تبادلوں و ترقیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تقرر و تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -