ہوراشیو زیبالوس اور جولیو پیر الٹا نے یو ایس مینز کلے کورٹ چیمیپئن شپ اپنے نام کرلی

ہوراشیو زیبالوس اور جولیو پیر الٹا نے یو ایس مینز کلے کورٹ چیمیپئن شپ اپنے ...

  

ہوسٹن(اے پی پی) ارجنٹائن کے ہوراشیو زیبالوس اور چلی کے جولیو پیرالٹا نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس مینز کلے کورٹ چیمیپئن شپ کا مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں جرمنی کے ڈسٹن براؤن اور انکے امریکن جوڑی دار فرانسس تیافو کو ہرا کر ایونٹ اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہوسٹن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میچ میں ارجنٹائن کے ہوراشیو زیبالوس اور چلی کے جولیو پیرالٹا سخت مقابلے کے بعد جرمنی کے ڈسٹن براؤن اور انکے امریکن جوڑی دار فرانسس تیافو کو 4-6، 7-5 اور 10-6 سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -