لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بات شوبازی ہے

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بات شوبازی ہے
 لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بات شوبازی ہے

  

کراچی (آن لائن) شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر حکومت پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بات سب شوبازی ہے۔صرف سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہید محترم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ناکام لیگ ہے ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بات شوبازی ہے۔ صرف میڈیا میں اشتہارات دے کر سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے لیکن ملک بدترین لوڈشیڈنگ سے دوچار ہے ۔

بختاور بھٹو

مزید :

صفحہ اول -