آئندہ الیکشن میں نواز شریف کی کوئی گنجائش نہیں : آصف زرداری

آئندہ الیکشن میں نواز شریف کی کوئی گنجائش نہیں : آصف زرداری

  

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے اگلے انتخابات میں نواز شریف کی گنجائش نہیں ،رینجرز اختیارات کا معاملہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر طے ہو گا۔ اقتصادی راہداری اور گوادر ہمارے منصوبے ہیں ، سمجھوتہ پر دستخط موجود ہیں، میں وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ وزیراعظم کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ پانامہ کا فیصلہ نواز شریف کیخلاف نہیں آئے گا۔ ایان علی ، عزیر بلوچ کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ۔ تحریک انصاف میں سنجیدگی نہیں انکے ہاتھ میں ملک کا مستقبل نہیں، سیاسی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں چلتی رہتی ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انکامزید کہنا تھا سندھ اور وفاقی حکومتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں،ن لیگ پری پول دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔ سندھ میں 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے حکومت سندھ سے گیس لے کر اپنوں کو دینا چاہتی ہے۔ پنجاب میں گیس کی کمی کو پورا ہونا چاہیے سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے۔ سندھ کو بھی ملنی چاہیے ۔ شخصیات کا فرق ہوتا ہے۔ راحیل شریف اور قمر جاوید باجوہ کی شخصیات میں بھی فرق ہے۔ اومنی گروپ کو صرف گنا سپلائی کرتا ہوں کوئی لینا دینا نہیں ۔ ڈھونڈ رہا ہوں میرے دوستوں کو کس نے اٹھایا ہے۔ میرا خیال میں وفاقی ایجنسیوں نے اٹھایا ہے۔ عدالت کیساتھ میں بھی ڈھونڈ رہا ہوں۔ عزیر بلوچ کیخلاف وارنٹ پیپلز پارٹی کے دور میں نکلے ،5آپریشنز کئے گئے، اگر عزیر بلوچ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہوتا تو ایسے اقدامات نہ کیے جاتے ۔ بلاول اور میں پارٹی کو لیڈ کر رہے ہیں ہمیں لوگ بلا رہے ہیں۔ انتخابات بتائیں گے کس نے کیا کیا ہے۔ اگلے انتخابات میں اچھے نتائج نکلیں گے۔ عرفان اللہ مروت کو دوبارہ پیپلز پارٹی میں لانا چاہوں گا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کیلئے الگ الگ قانون ہے۔ نواز شریف کو عدالت کے ذریعے ہٹانے کے حق میں نہیں تاہم پانامہ کا فیصلہ نوازشریف کیخلاف نہیں ہو گا۔خورشید شاہ پر ڈاکٹر عاصم پر بل گیٹس سے بھی زیادہ الزامات لگائے گئے مگر کوئی ثبوت نہیں ہے۔ نیب کے کیس سے متعلق علم نہیں۔ اے این پی نے دہشتگردی کیخلاف بڑی قربانی دی ہے، انکے کئی جوان اور کارکن شہید ہوئے ۔ انٹرنیٹ بڑی دنیا ہے اس کے ذریعے بچوں کو ورغلایا جاتا ہے۔ ہمیں اس پر سوچنا چاہیے ،پاکستان اور طالبان کے درمیان ہماری فوج کھڑی ہے۔کلبھوشن کی سزائے موت کا فیصلہ درست ہے۔ افغانستان کیساتھ دوستی کرنی چاہیے وہاں غیر ریاستی عناصر ہیں جو کسی نہ کسی کیخلاف استعمال ہوتے ہیں۔

آصف زرداری

مزید :

صفحہ اول -