مشعال کے قاتلوں کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے، اسفندیار ولی

مشعال کے قاتلوں کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے، اسفندیار ولی

  

پشاور (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے مشعال شہادت کیس میں سوموٹو ایکشن لینے پر چیف جسٹس پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر معصوم بچوں کو قتل کرنا اسلام نہیں ، مشال کے قاتلوں کو بند کمرے کی بجائے سر عام چوک میں پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ وہ باقی لوگوں کیلئے عبرت بن سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 12پبی میں ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین اور ضلعی صدر ملک جمعہ خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ، صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ، جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک سمیت تمام مرکزی و صوبائی قائدین کنونشن میں موجود تھے ، اسفندیار ولی خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لے کر مشال کو قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں مثالی سزا دی جانی چاہئے ،۔

اسفندیار ولی

مزید :

صفحہ اول -