مشعال خان کو فیس بک کا خراج عقیدت

مشعال خان کو فیس بک کا خراج عقیدت
 مشعال خان کو فیس بک کا خراج عقیدت

  

مردان (خصوصی رپورٹ)مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین رسالت کے الزام پر تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے طالبعلم مشعال خان کو فیس بک کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔مشعال خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فیس بک نے ان کے اکاؤنٹ کو ’’یادگاری اکاؤنٹ‘‘کا درجہ دے دیا ہے۔فیس بک کے مشعال خان کے اکاؤنٹ کے اوپر درج بیان میں لکھا ہے ’’ ایسی جگہ جہاں دوست اور رشتے دار اکھٹے ہوکر اس شخص کی یادیں شیئر کریں گے جو دنیا سے چلا گیا‘‘۔

عام طور پر اس طرح فیس بک کی جانب سے تب کیا جاتا ہے جب کسی فرد کا حادثے یا بیماری کے نتیجے میں اچانک انتقال ہوجائے اور اس کے دوست اور پیارے سوشل میڈیا سائٹ کے اکاؤنٹ میں آکر اس کی یادیں شیئر کریں اور خراج عقیدت پیش کریں۔یادگاری اکاؤنٹ میں کوئی بھی لاگ ان نہیں ہوسکتا جبکہ لفظ ’’ Remembering ‘‘ مرحوم کی پروفائل پر اس کے نام کے اوپر لکھا ہوتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -