کرنل (ر) حبیب ظاہر کے اغواء میں بھارت ملوث ، مزید ٹھوس شواہد سامنے آگئے

کرنل (ر) حبیب ظاہر کے اغواء میں بھارت ملوث ، مزید ٹھوس شواہد سامنے آگئے
 کرنل (ر) حبیب ظاہر کے اغواء میں بھارت ملوث ، مزید ٹھوس شواہد سامنے آگئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب طاہر کے اغواء میں مزید انکشافات ہوئے ہیں اور انکے اغوا ء کے تین کردار سامنے آئے ہیں جو بھارتی شہری ہیں اور نیپال میں مختلف بہروپوں میں کام کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرنل (ر) حبیب کے اغواء میں ملوث 3بھارتی کرداروں کا پتہ چل گیا ہے، ایئر ٹکٹ، ہوٹل بکنگ اور لمبینی ایئرپورٹ پراستقبال کرنیوالے تینوں بھارتی نکلے ہیں۔بھارتی شہری سفل چوہدری نے حبیب ظاہر کیلئے پریشئس ٹریول اینڈ ٹورز کھٹمنڈو سے ٹکٹ خریدا جبکہ انکی رہائش کیلئے صابو راجورا نامی خاتون نے حیات ریجنسی ہوٹل میں کمرا بک کرایا، یہ بھارتی خاتون کھٹمنڈو کیے جلجلے کمپنی میں مارکیٹنگ مینجر کے بہروپ میں کام کر رہی تھی۔جس شخص نے ائر پورٹ پر حبیب ظاہر کا استقبال کیا تھا وہ بھی بھارتی شہری نکلاجس کی شناخت ڈولی رینچل کے نام سے ہوئی ہے ۔

حبیب طاہر اغوا ء

مزید :

صفحہ اول -