حبیب ظاہر معاملے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،نیپال

حبیب ظاہر معاملے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،نیپال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھٹمنڈو(این این آئی) نیپال نے کہاہے کہ لاپتہ کرنل (ر)حبیب ظاہر کے معاملے کی پولیس تفتیش کر رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال پولیس کے ترجمان سرویندر کھنال نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ جو اطلاعات گمشدگی کی پہلے دن ملی تھیں اسی بنیاد پر تفتیش ہو رہی ہے۔ ایئر پورٹ کے باہر جس فوٹیج کا ذکر ہو رہا تھا اس کے بارے میں بھی پولیس اب واضح طور پر کچھ نہیں بتا رہی۔ پاکستانی سفارتخانہ تفتیش میں مدد کر رہا ہے۔ اس طرح کی بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستانی تفتیش کار بھی یہاں آنیوالے ہیں۔

حبیب ظاہر

مزید :

صفحہ اول -