گندم خریداری میں تاخیر ٹہوب ویلوں کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج دھرنا

گندم خریداری میں تاخیر ٹہوب ویلوں کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،وہاڑی،رحیم یار خان،بستی اللہ بخش،احمد پور شرقیہ،شاہ جمال،گڑھ مہاراجہ،شادن لنڈ(نمائندہ خصوصی،سپیشل رپورٹر،نمائندگان)گندم خریداری مراکز کیلئے عملہ تعینات،تاخیر ہونے پر کاشتکار سراپا احتجاج،باردانہ کی فہرستیں مسترد کردیں ملتان سے نمائندہ خصوصی،سپیشل رپورٹر کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان نے گندم خریداری مہم کیلئے ریونیو آفسران اورفیلڈ سٹاف کوضلع بھر کے گندم خریداری سنٹرز پرتعینات کردیاہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
پنجاب میاں شہباز شریف نے گندم کی خریداری کے لئے مانیٹرنگ اور ویجی لینس کے لئے وزراء اور افسران کی ڈیوٹی لگادی ہے جو کاشتکاروں‘ زمینداروں کی مدد اور رہنمائی کرینگے اور گندم خریداری کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے اقدامات کرینگے ملتان کے لئے وزیر خواندگی ڈاکٹر فرخ جاوید‘ مظفر گڑھ کے لئے وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آصف سعید منیس کو مقرر کیا گیا ہے ۔ملتان ڈویژن کے لئے افسروں کی بنائی گئی کمیٹی میں سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن(ر)محمد محمود‘ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ شاہد ناصر راجہ‘ ڈائریکٹر جنرل اپر ویلفےئر پنجاب سلیم حسین‘ ممبر انکوائری سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اظہار احمد شامل ہیں۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کو فوقیت دے رہی ہے گندم کی خریداری مہم کے دوران مڈل مین کے کردار کی ہوصلہ شکنی کی جائے گی ،یہ بات انہوں نے کسانوں کی طرف سے میپکو کے خلاف احتجاج پرکسان تنظیم کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایس ای میپکو چودھری اشفاق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو خضر حیات،اسسٹنٹ کمشنر سید آصف حسین شاہ ، ایکسیئن میپکو وہاڑی سجاد حسین طارق، ڈی ایف سی وہاڑی علی عمران ،ضلعی صدر کسان تنظیم ملک ذوالفقار اعوان ، جنرل سیکریٹری اعجاز اکبر ہنجراء،تحصیل صدر میاں طاہر محمود، جنرل سیکریٹری تحصیل شہزاد آصف، سینیئر نائب صدر چودھر عبدالغنی، حسن چیمہ اور دیگر نمائندے موجود تھے۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے گندم خریداری مہم کوصاف شفاف بنانے کے لیے رحیم یارخان سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں سیکرٹریزکی ڈیوٹیاں لگادی ہیں جوگندم خریداری مہم کوہفتہ میں دوبارمانیٹرکریں گے ، نوٹیفیکیشن کے مطابق متعلقہ ڈویژن کے کمشنرزگندم خریداری سنٹرزکی انسپکشن کے لیے تمام ضروری وسائل سیکرٹریزکومہیاکریں گے۔بستی اللہ بخش سے نامہ نگار کے مطابق علی پور زونکا پاسکو سنٹر ڈمروالہ شمالی میں 2016 ء میں بھی سنٹر انچارج بسم اللہ نے ناقص گندم خرید کر کے حکومت کو بھاری نقصان پہنچایا ۔ اب 2017 ء میں سنٹر انچارج بسم اللہ نے سنٹر کا بار دانہ آنے سے پہلے فروخت کر دیا ۔ 900 بوری میاں ابوذر غفاری ، ایک ہزار بوری میاں طارق ، 800 بوری رانا خالد اور 700 ملک ناصر سندیلہ ، ملک عابد محمود کو بھی 1100 بوری 70 روپے فی بوری فروخت کر دی۔ جس کی وجہ سے چھوٹ کسان بار دانہ لینے کے لیئے سنٹر کے چکر کاٹنے پر مجبور ۔ پاسکو افسران کو بھی حصہ دیتا ہوں ۔ میری مرضی سے بار دانہ جس کو دو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحصیل جتوئی کے پاسکو سنٹروں کے انچارجوں کو ایم این اے باسط شاہ نے ٹیلی فون کر ککے کہا ہے کہ جتنا بھی بار دانہ ہے میرے صرف ووٹروں کو فراہم کریں خصوصاََ پاسکو سنٹرڈمر والہ شمالی کا انچارج بسم اللہ نے ایم این اے باسط شاہ کے کہنے پر رات کو سنٹر سے بار دانہ لوڈ کر کے غنڈوں کے ڈیروں پر پہنچادیا گیاہے۔ جس میں درجنوں چھوٹے کاشتکارمیڈٰا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ پاسکو سنٹر ڈمروالہ شمالی کرپشن کا گڑھ ہے ۔ سپہلے بھی سنٹر انچارج نے بیوپاریوں سے ناقص اور کم وزن سے گندم خریدی تھی ۔ اب بھی بار دانہ کی آڑ میں لوٹ مار کرتا ہے۔ ایک کسان نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات ہے کہ فی بوری وزن 102 کلو جبکہ سنٹر انچارج نے کسانوں سے ایک سو چار کلو وصول کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔ سنٹر انچارج بسم اللہ نے کہا ہے کہ میں سنٹر کا مالک ہوں بار دانہ جس کو چاہوں دوں مجھ سے کون پوچھتا ہے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار کے مطابق پا کستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین چودھری محمد انور کی ہدایت پر گندم سرکاری خریداری میں تا خیر کرنے ، بو گس با ردانہ کی لسٹوں کی تیاری اور واپڈا حکام کی جا نب سے ٹیو ب ویلز کے خراب میٹر تبدیل نہ کرنے ایوریج بلز کے خلاف ضلع بھر کے کسانوں کا شتکاروں نے احتجاجی ریلی نکالی ڈپٹی کمشنر کے آفس کے سامنے مظاہرہ کیا دھرنا دیا حکومت کے خلاف شدید نعرے با زی ، فی الفور گندم خریداری شروع کرنے اور خراب میٹر تبدیل کرنے کا مطالبہ ، مظاہرہ کئی گھنٹے سخت دھوپ میں جاری رہا ، احتجاجی مظاہرہ دھرنا کی قیادت ضلع صدر ملک ذوالفقار اعوان نے کی ، احتجاجی مظاہرین میں ضلع جنرل سیکرٹری چودھری اعجا ز اکبر ہنجرا، سینئر نا ئب صدر چودھری عبدالغنی ، تحصیل صدر میاں طا ہر کمبوہ ، جنرل سیکرٹری چودھری آصف شہزاد ، ڈاکٹر حسن چیمہ ، سعید احمد سنڈھل ، رمضان بھا بھہ ، چودھری رشید سمیت کسا نوں ، کا شتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی ، مسلسل کئی گھنٹوں کے احتجاج پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے محکمہ فوڈ ، محکمہ پا سکو ، ڈی ایف سی ودیگر ٹیموں کے درمیان مذاکرات کا میاب کروائے اور مظاہرین پرُ امن طور پر منتشر ہو گئے۔پا کستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھو کھر گروپ کے کسانوں کا شتکاروں نے اپنے ضلعی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت ضلعی صدرچودھری افتخاراحمد، جنرل سیکرٹری چودھری محمداکرم کمبوہ ، رانا محمد نو ا ز ، قاضی محمد نوا ز، غلام حسین ہے اکرام شاہ ، عبدالرزاق نمبردار ، ریاض بھدور، چودھری اقبال یوسف، ظفر اقبال طور ، محمدحنیف ودیگر نے شر کت کی اس موقعہ پر صدر افتخاراحمد چودھری ، جنرل سیکرٹری محمد اکرم کمبوہ ودیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گندم کی فصل کٹائی ہو کر مارکیٹ میں آچکی ہے حکومت نے ابھی تک گندم کی خریداری شروع نہیں کی۔احمد پور شرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق گند م خرید سینٹروں سے تاحال کاشتکاروں کو بار دانہ کی سپلائی شروع نہ ہوسکی ۔ کاشتکار اونے پونے داموں مڈل مینوں کو فروخت کر نے پر مجبور ہو گئے۔ زمیند اروں محمداسلم ، یعقوب چٹھہ ، محمد قاسم جونا، حشمت علی ، اور محمد شفیع نے بتا یا کہ پہلے گنا خسار ے میں فروخت کیا ہے۔ اب گند م کا بھی سرکاری نرخوں پر کوئی خریدار نہ ہے۔ حکومت کا کاشتکاروں سے دانا دانا خریدنے کا اعلان دھوکہ ثابت ہواہے۔شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق باردانہ پالیسی اوپن نہ ہونے اور فراہمی کا طریقہ مشکل ہو نے کی وجہ سے کسان مڈل مین کے ہاتھوں لٹنے پرمجبورہے۔شاہجمال اور گردو نواح میں گندم کی نئی فصل پک کر تیار ہو چکی ہے اور پورے زور و شور سے کٹا ئی بھی جاری ہے مگر باوجود اس کے شاہجمال فوڈ سنٹر پر پرانا سٹاک موجود ہو نے پر کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ فلور ملز مالکان اور مڈل مین نے گورنمنٹ کی جانب سے ابھی تک خریداری شروع نہ کرنے اور بار دانہ فراہمی کی پالیسی کو آ سان بنانے کی بجا ئے مشکل کر دینے کی وجہ سے ایکا کر لیا ہے اور گو مگوں کا شکار کسانوں سے ایک ہزار روپے تا گیارہ سو روپے تک خریداری شروع کر رکھی ہے ۔ راشد حسین ،ملک محمد سلیم، غلام یٰسین،محسن علی،محمد جاوید،دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے بار دانہ پالیسی اوپن کر نے اور کنٹرول ریٹ پر خریداری فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق مراکز خریداری گندم میں بار دانہ کا اجراء نہ ہونے پر کسان سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور محکمہ فوڈ نے 15 اپریل سے پورے پنجاب میں بار دانہ کے اجراء کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک تحصیل احمد پور سیال کے مراکز خریداری گندم نے کسی کو باردانہ دینا شروع نہ کیا ہے جس کے باعث تحصیل احمد پور سیال کے کا شتکار اور کسان اپنی گندم پرائیویٹ بیوپاری اور مڈل مینوں کو سستے داموں فروخت پر مجبور ہوچکے ہیں ذرائع کے مطابق ان مراکز میں سینکڑوں ٹن گندم کی بوریاں ابھی تک موجود پڑی ہیں جب تک یہ گودام خالی نہیں ہوتے باردانہ کا اجراء ناممکن ہے تحصیل احمد پور سیال کی کا شتکار تنظیموں کے نمائندگان چوہدری رضوان قدیر چیمہ،شیخ محمد حسین،ملک غلام جیلانی ،مہر محسن رضا ڈب،چوہدری مختار ،سہیل عباس اور دیگر نے جلد از جلد گندم کی خریدرای شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسانوں اور کا شتکاروں کا مڈل مینوں کے ہاتھوں استحال نہ ہوسکے۔شادن لُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق با ر دا نہ کی لسٹو ں میں تبد یلی قا بل قبو ل نہیں لسٹو ں میں حقیقی کا شتکا رو ں و کسا نو ں کی بجا ئے بو گس نا مو ں کا اندرا ج کر کے کسا نو ں کو ان کے حق سے محرو م رکھا گیا سیا سی بنیا دو ں پر لسٹو ں میں نا م کا اند را ج حق دار کو اس کے حق سے محرو م رکھنے کے سوا کچھ نہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر کسا ن اتحا د (انو ر گرو پ ) ضلع ڈیر ہ غا زی خان کے صدر عبدالغفور خا ن کلا چی اور تحصیل صدر امدا د حسین لُنڈ نے مشتر کہ پر یس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ ضلع ڈیر ہ غا زی خان میں پٹوا ریو ں نے چمک کے عو ض با ر دا نہ کی لسٹو ں میں مڈل مینو ں اور آ ڑ ہتیو ں کے کا ر ندو ں کے نا مو ں کا اند را ج کیا جو کہ حقیقی کا شتکا رو ں و کسا نو ں کے سا تھ ظلم و زیا د تی کے مترا د ف ہے انہو ں نے کہا کہ کسا ن اتحا د جو کہ کسا نو ں کے حقو ق کے لئے پہلے بھی سر گر م عمل ہے آ ئندہ بھی کسا نو ں کے مفا دا ت و حقو ق کو زک پہنچا نے کی کسی صور ت اجا زت نہیں دی جا ئے گی اور سیا سی بنیا دو ں پر با ر دا نہ کی لسٹو ں میں ردو بد ل ہر گز قبو ل نہیں کر یں گے انہو ں نے کہا کہ گر دا وری کی بنیا د پر محکمہ ما ل کی بنا ئی ہو ئی لسٹو ں پر با ر دا نہ جا ری کیا جا ئے اور حکو مت کی جا نب سے ز مین ما لکا ن کو با ر دا نہ کی لسٹو ں میں شا مل کر کے مستا جرو ں اورمزا ر ع کو محرو م رکھنے پر تشو یش کا اظہار کیا اور حکو مت اس پا لیسی پر نظر ثا نی کر ے حکو مت کی کسا ن کش پا لیسی مڈ ل مین کو ختم کر نے کی بجا ئے کسا نو ں اور کا شتکا رو ں کو ختم کر نے پر تلی ہو ئی ہے کسا ن اتحا د کسا نو ں کے حقو ق کے لئے کسا نو ں کے ہمرا ہ فو ڈ سنٹرز کا گھیرا ؤ کر یں گے کسا ن رہنما ؤ ں کو بھی کمیٹیو ں میں نما ئند گی دی جائے اس مو قع پر حا جی غلا م حیدر، غلا م مصطفٰی، محمد حنیف بھی مو جو د تھے۔