گندم کٹائی کے دوران اڑنے والا غبار الرجی کا سبب

گندم کٹائی کے دوران اڑنے والا غبار الرجی کا سبب

  

رحیم یارخان(بیورونیوز)گندم کی فصل کی کٹائی کے دوران اڑنے والا گرد و غبار الرجی کا موجب بنتا ہے جس سے سانس کی بیماریاں جنم لیتی ہیں خصوصاً دما اور سانس کی بیماری میں مبتلا لوگ گندم کی کٹائی والے علاقوں میں جانے سے اجتناب کریں کیونکہ یہ انتہائی خطرناک ہے اس گردوغبار (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

سے دمے اور سانس کے مریض کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے گردوغبار کے حوالہ سے ماہر امراض ناک کان گلہ کا کہنا ہے کہ گندم کی کٹائی کے دوران گندم کا اڑنے والا گردوغبار ایسے مریضوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے جو الرجی میں مبتلا ہوتے ہیں ڈاکٹرنے کہا کہ اس موسم میں مکھیوں کی بھرمار ہوتی ہے جو مختلف بیماریوں کا موجب بنتی ہے اس موسم میں پرہیز کرکے مختلف بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -