کرپٹ فوڈ گرین انسپکٹرزاورفوڈ گرین سپروائزر کو گندم خریداری سنٹرز سے ہٹادیاگیا

کرپٹ فوڈ گرین انسپکٹرزاورفوڈ گرین سپروائزر کو گندم خریداری سنٹرز سے ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی)انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب کی رپورٹ کی روشنی میں محکمہ فوڈ پنجاب کے کرپٹ فوڈ گرین انسپکٹرزاور(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

فوڈ گرین سپروائز ری کو گندم خریداری سنٹرز سے ہٹادیاگیاہے معلوم ہوا ہے صرف انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ریجن کی رپورٹ کی روشنی میں 7سے زائد فوڈ گرین انسپکٹرز اور فوڈ گرین سپروائزر کوفوڈ سنٹرز سے ہٹاکر سائیڈ لائین کردیاگیاہے رواں گندم خریداری سیزن میں ریجن بھر کے چاروں اضلاع میں انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے آفسران بھی وزٹ کریں گے تاکہ کسانوں مڈل مین اور آڑھتیوں سے بچایا جاسکے۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان نے ایک خصوصی ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی ہے جو گندم خریداری سنٹرز کے دورے کرے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -