چیئرمین ضلع کونسل کی افسران کوآمدنی اور ریکوری اہداف بڑھانے کی ہدایت،غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،دیوان عباس بخاری

چیئرمین ضلع کونسل کی افسران کوآمدنی اور ریکوری اہداف بڑھانے کی ہدایت،غفلت ...

  

ملتان(خبر نگار) چیئرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری نے ضلع کونسل کی آمدنی اور ریکوری اہداف کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ضلع کونسل کے ذرائع آمدن اور (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ریکوری کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ ہوگی یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز ضلع کونسل افسران کی میٹنگ کے دوران دیں۔ دیوان عباس بخاری نے ضلع کونسل کی جائیدادوں اور دیگر اثاثہ جات کے بارے میں ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی اجلاس میں چیف آفیسر اصغر مجید بلوچ، اقبال خان، ایف جے گلزار، جیمز، تاج بزدار، اعجاز بھٹہ، محمد شفیع، سعید بھٹی، محمد سلیم بھی شریک تھے۔

چیئرمین ضلع کونسل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -