میٹروبس پراجیکٹ کا آڈٹ مکمل،ٹھوس معلومات کو خاطر میں نہ لایا گیا

میٹروبس پراجیکٹ کا آڈٹ مکمل،ٹھوس معلومات کو خاطر میں نہ لایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ورکس پنجاب کی خصوصی آڈٹ ٹیم ملتان میٹرو بس پروجیکٹ کاآڈٹ مکمل کرکے روانہ ہوگئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آڈٹ کے دوران 200سے زائد آڈٹ آبررویشن تیار کیں گیں ہیں ۔ آڈٹ کے دوران مختلف ذرائع سے ملنے والی ٹھوس(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
معلومات کوخاطر میں نہیں لایاگیا معلومات فراہم کرنے والے ذرائع کی حوصلہ شکنی کی کوشش کی گئی ہے ۔ آڈٹ ٹیم ابتدائی طورپر بی زیڈ یو کے ریسٹ ہاؤس میں قیام پذیر رہی بعد ازاں ایم ڈی اے کی کوٹھی کو اپنامسکن بنالیا اس دوران آڈٹ ٹیم میٹرو بس پروجیکٹ پرکام کرنے والی ٹیم نے ناقص حکمت عملی پرنالاں نظر آتی رہی ۔ آخری دنوں میں اس ٹیم کارویہ اچانک تبدیل ہوگیا میٹروبس پروجیکٹ پر کام کرنے والی ٹیم میں حوصلہ پیدا ہوگیا۔