ٹرین ، موٹر سائیکل کی ٹکر سے 3کرنٹ اور تشدد سے 4ہلاک

ٹرین ، موٹر سائیکل کی ٹکر سے 3کرنٹ اور تشدد سے 4ہلاک

  

 ملتان ‘ شاہ جمال ‘ کہروڑ پکا ‘ گگو منڈی ‘ بورے والا ‘ فتح پور ( کرائم رپورٹر ‘ نمائندگان ) مختلف حادثات و واقعات میں بچی سمیت 7 افراد جاں کی بازی ہار گئے ۔ اس سلسلے میں ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق شاہین مارکیٹ کے قریب نجی (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

دفتر کے بجلی کا کنکشن بحال کرنے کے لیے35سالہ دلشاد ٹرانسفارمر پر چڑھ گیا۔علاقہ میں بجلی نہ ہونے کے دوران دلشاد نے دفتر کے میٹر کے ساتھ کنکشن بحال کرنے کی کوشش کی بجلی آتے ہی اسے جھٹکا لگا اور وہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ دلشاد چوک شہباز کا رہائشی اور پرائیویٹ الیکٹریشن تھا ۔ شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گیہل پور کے رہائشی مرید حسین اپنے بیٹے آفتاب مرید کے ہمراہ واپس گھر آ رہے تھے کہ چوک مکول کے قریب دوران کراسنگ دوسرے نا معلوم موٹر سائیکل سوار کی سائیڈ لگنے سے دونوں باپ بیٹا روڈ پر گر گئے پیچھے سے آ نے وا لے ٹرالر کے نیچے آ کر مرید حسین بری طرح کچلا گیا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ بیٹا آفتاب زخمی ہو گیا ۔ورثاء نے اللہ کی مرضی قرار دیکر ٹرالر ڈرائیور کو معاف کر دیا۔ موضع اتراسندیلہ چوک مکول کی بستی مندوانی کا رہائشی سترہ سالہ نوجوان محمد شعیب ولد محمد شاہد تھریشر پر گندم مزدوری کر رہا رتھا کہ گھر آ یا تھوڑی دیر بعد اطلاع آئی وہ انتقال کرگیا ہے ۔ کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق نرنجن موڑکے قریب ریلوے پھاٹک پر ایک نامعلوم عمررسیدہ شخص کی نعش ملی۔ جس پر تشددکے نشانات بھی بتائے جاتے ہیں۔ گگو منڈی ‘ بوریوالا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق گذ شتہ روز دوپہر دو بجے کے قریب گگو منڈی کا رہا ئشی محمد عباس بھٹی اور 36کے بی کا مظہر اقبال ایڈ ووکیٹ کار نمبری 5996LECپر سوار ہو کر 36کے بی جارہے تھے جب وہ نواحی گا ؤں 227ای بی کے قریب ریلو ے پھاٹک کو کراس کرنے لگے تو کراچی سے لا ہور جانے والی فرید ایکسپریس پہنچ گئی جس کی زد میں آ کر کار مکمل طور پر تبا ہ ہو گئی اور دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ فتح پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 97ایم ایل کے رہائشی لیاقت کھر ل اپنے گھر میں اپنے ٹریکٹر کے ساتھ تھریشر مشین لگائی ہوئی تھی ، اس پر اس کی کمسن بچی نبیلہ لیاقت عمر چھ سالہ لٹکی ہوئی تھی تھی ، ریورس کرنے کے دوران تھریشر مشین دیوار کے ساتھ جا لگی جس سے کمسن بچی موقع پر دب کر ہلاک ہو گئی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -