تھانہ بی زیڈ اور گلگشت کے علاقوں میں سرچ آپریشن ‘ ایک شخص گرفتار ‘ شراب برآمد
ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ بی زیڈ (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
اور گلگشت کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن 7گھنٹوں تک جاری رہا ۔ 130گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی‘ کرائے پر رہنے والے افراد کے مکمل کوائف چیک کئے گئے،150افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ بھی کی گئی۔جبکہ ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔جبکہ بھاری مقدار میں شراب بھی برامد کر لی گئی۔