چولستان ترقیاتی ادارہ کا کرپشن کنگ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

چولستان ترقیاتی ادارہ کا کرپشن کنگ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چولستان ترقیاتی ادارہ کاکرپشن کنگ اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیارشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار سرپرستوں میں کھلبلی مچ گئی جے آئی ٹی تشکیل (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

دے کربے لاگ تحقیقات کرائی جائیں حراست کے باوجود مدعی کوسنگین نتائج کی دھمکیاں چولستان ترقیاتی ادارہ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر( ایڈمن) محمدادریس غوری کواینٹی کرپشن نے سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ شکیل ولانہ کی سربراہی میں چھاپہ مارکر ملتان کے بشیراحمدسے چولستان میں جعلی الاٹمنٹ کیلئے دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ادریس غوری نے بشیراحمدسے شاہی مزارعہ سکیم کے تحت چولستان میں اراضی کی الاٹمنٹ کیلئے19 لاکھ میں معاملہ طے کیاجس میں سے اس نے6 لاکھ75 ہزار روپے وصول کرلیے۔بشیراحمدنے اس کی اطلاع اینٹی کرپشن کودی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن راناکلیم احمدنے جوڈیشل مجسٹریٹ شکیل احمدولانہ کی ہمراہی میں چھاپہ مارکرمحمدادریس غوری کوبشیراحمدسے دس ہزار روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیامحمدادریس غوری کی گرفتاری کی خبرجنگل کی آگ کی طرح شہرمیں پھیل گئی جس پرادریس غوری کے سرپرستوں میں کھلبلی مچ گئی بتایاگیاہے کہ گرفتاری کے وقت ادریس غوری مدعی بشیر احمدسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتارہا ادریس غوری اپیکاپنجاب کانائب صدربھی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -