موسم کے تیور تبدیل ہوتے ہی واپڈا نے آنکھیں پھیر لیں بجلی چند گھنٹوں کی مہمان ، گیس بھی غائب رہنے لگی

موسم کے تیور تبدیل ہوتے ہی واپڈا نے آنکھیں پھیر لیں بجلی چند گھنٹوں کی مہمان ...

  

 وہاڑی ‘ میلسی ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ عبدالحکیم ‘ شاہ جمال ‘ کہروڑ پکا ‘ حاصل پور ‘ منڈی یزمان ‘ صادق آباد ‘ راجن پور ‘ شادن لُنڈ ( نمائندگان ) موسم کے تیور تبدیل ہوتے ہی واپڈا نے بھی آنکھیں پھیر لیں ‘ بجلی چند گھنٹوں کی مہمان ہو کر رہ گئی ‘ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہوگئی ‘ شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ اس سلسلے میں وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

خصوصی کے مطابق موسم کے تیور تبدیل ہوتے ہی واپڈا نے بھی صارفین کو آنکھیں دکھا نا شروع کردی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہونے لگا ، دورانہ دن بدن بڑھنے لگا ، عوامی وسماجی اور شہری حلقوں ابراہیم کا شف ، غلام عبا س، لال دین ، مظہر علی ، ایم صادق ودیگر نے احتجاج کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے گرمی کی شد ت میں اضافہ خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ مشکلات بڑھ رہا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری بند کی جا ئے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ دریں اثناء شہر میں دن بدن بڑھتی ہوئی بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پا تا جروں اور واپڈا فسران کے درمیا ن مذاکرات ڈی سی کمیٹی روم میں آج دن بارہ بجے ہو نگے ان مذاکرات میں مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران ، ایس ای واپڈا ، ایکسین واپڈااور ڈپٹی کمشنر ، اے ڈی سی ، اے سی ودیگر شامل ہو نگے۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان ‘ سپیشل رپورٹر کے مطابق میلسی شہر میں ایکسئین محکمہ سوئی گیس خانیوال مہتاب بیگ کی ہدایت پر شدید گرمی کے موسم میں رات کے اوقات میں گیس کی بلا جواز طویل بندش کا سلسلہ گذشتہ ایک ماہ سے جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو رات کا کھانا بنانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بجلی کی طویل بندش کے ساتھ ساتھ گیس کی بندش میں شہر کو اندھیروں میں ڈبوکر رکھ دیا ہے۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گرمی بڑھتے ہی واپڈاسکینڈ جہانیاں کی طرف سے ٹھٹھہ صادق آبادنواح کے علاقوں میں علی شیر واہن،خان پور،حاجن شیر،پیر صادق شاہ فیڈرز پر ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں 15گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق عبدالحکیم،امید گڑھ ،شہادت کند لہ جلیل پور،باگڑپل،کوٹ اسلام، حویلی کورنگہ،قتال پور کنڈ سرگانہ، درکھانہ بار اور گھگہ بار میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہروں میں کاروبار زندگی معطل ، جبکہ دیہاتوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگ پریشان،سٹی فیڈر پر ۴۲ گھنٹوں میں صرف تین سے چار گھنٹے بجلی آتی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بیس سے ۲۲ گھنٹے بجلی بندش روز کا معمول بن گیا ہے،شہروں میں ۰۲ سے ۲۲ گھنٹے بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی معطل ہو گیاہے خصوصاً روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والوں کشیدہ کار، درزی دھوبی ، فوٹوسٹیٹ مشین والے خراد کا کام کرنے والے طویل لوڈ شیڈنگ سے سارا دن ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں۔ شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گردو نواح میں شدید گرمی کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ بار بار ٹرپنگ سے گھریلو الیکٹرک اشیاء جل جانے سے ہزاروں کا نقصان۔شاہجمال ،مہر پور ،شریف چھجڑا،دانڑیں،چوک مکول ،اتراء سندیلہ،احمد موہانہ،مانکا بھٹہ،ڈیوالہ،ٹبی نوناری اور گردو نواح میں بار بار ٹرپنگ،وولٹیج میں کمی بیشی کی وجہ سے شہریوں کا گھریلو الیکٹرک اشیاء جل گئی ہیں اوپر شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے پر محیط جانل لیوا لوڈ شیڈنگ نے دن اور رات کا سکون بر باد کر ڈالا ہے ۔ کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی کہروڑپکامیں بھی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہوگیاہے۔ چارچارگھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی ہے۔ مجموعی طورپر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کرگیاہے۔ حاصل پور سے سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق حاصل پور و گردو نواح قائم پور میں واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15گھنٹے سے تجاوز کر گیا قائم پور میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں اور کاروبار ی حلقوں میں سخت بے چینی پھیل چکی ہے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔دریں اثناء عوامی اتحاد گروپ کے سر براہ سید جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے بجلی کی لوڈ شیڈ نگ ختم کرنے کا جھوٹا وعدہ عوام سے کیا ہے ۔چار سال کے دوران لوڈ شیڈنگ کم ہونے کی بجائے مذید بٹرھ گئی ہے ۔برورز جمعہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عدالت چوک میں احتجاج کریں گے ۔ منڈی یزمان سے نام نگار کے مطابق وا پڈا کی جا نب سے تحصیل بھر میں اعلا نیہ اور غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈنگ 18گھنٹے سے بھی تجا وز کر گئی ہے ۔جس سے تمام معمو لا ت زند گی بر ی طر ح متا ثر ہو چکے ہیں ۔تحصیل میں بہتر نجی و سر کا ری تعلیمی ادا رو ں میں لو ڈ شیڈنگ کے متبا دل کے طور پر کو ئی انتظام نہیں ہے ۔جس سے حبس اور گر می کی وجہ سے بچو ں کا برا حا ل ہو جا تا ہے ۔جب کہ آ گ اگلتے سو رج نے بھی با ہر نکلنا دشوار کر دیا ہے ۔ صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق انجمن تاجران صادق آباد بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف خاموش تماشائی نہیں بنے گی میپکو کے مقامی حکام نے صادق آباد میں بے جا اور بلاجواز ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو انجمن تاجران احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کا آپشن استعمال کرے گی،بجلی کی لوڈشیڈنگ نے کاروبار ٹھپ کردیئے ہیں چھوٹی صنعتوں میں کام کرنے والے مزدور اور سکولوں میں طلبہ و طالبات بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے سے قاصر ہیں،جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بجلی ناپید ہونے سے مریضوں اور انکے لواحقین اذیت میں مبتلا ہیں میپکو کے چیف ایگزیکٹو اور چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی سردار محمد ارشد خان لغاری صادق آباد میپکو حکام کی غفلت اور لاپرواہی سے ہونے والی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری میاں احسان الحق اسد،سنئیر نائب صدر میاں جاوید اقبال اور چئیرمین مصالحتی کمیٹی مولانا فضل محمود حیدری نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حیدری مارکیٹ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری عدنان جاوید بھی موجود تھے ۔ شادن لُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ سے شہر ی و کا رو با ری طبقہ اذ یت میں مبتلا بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کا دو را نیہ 14گھنٹو ں پر محیط تفصیل کے مطا بق گر می کی شد ت میں اضا فہ کے سا تھ ہی بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ نے شہر یو ں و کا رو با ری طبقہ کو اذ یت میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے بجلی نہ ہو نے سے سکو لو ں میں بچو ں کی حا لت خرا ب رہی گھرو ں میں پینے تک کا پا نی میسر نہیں تھا جبکہ کا رو با ری طبقہ بجلی نہ ہو نے سے ہا تھ پر ہا تھ دھرے بیٹھا رہا اور بجلی کے آ نے کے لئے بے بسی و لا چا ر گی سے پنکھو ں کی طر فدیکھتا رہا بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کا دو را نیہ 14 سے 16 گھنٹو ں پر محیط ہے جبکہ را ت کو بجلی نہ ہو نے گر می اور مچھرو ں کے کا ٹنے سے بچے سا ری سا ری را ت بے چین رہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -