سورج آگ برسانے لگا،ملتان 45.1،راجن پور کا پارہ48ڈگری تک جاپہنچا

سورج آگ برسانے لگا،ملتان 45.1،راجن پور کا پارہ48ڈگری تک جاپہنچا

  

ملتان،راجن پور(خبرنگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سورج کی طرف سے آگ برسانے کا سلسلہ جاری ہے سوموار کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت45.1جبکہ جنوبی پنجاب میں سے زیادہ رحیم یار خان میں47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا بہاولنگر،خانپور(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

میں46ڈگری اور ڈی جی خان،کوٹ ادو کے علاقوں میں پارہ45ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں میں حالیہ شدید گرمی کی لہر کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے ہیں دوپہر کے اوقات شدید تپش کے ساتھ لو چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے لوگوں نے دوپہر کے اوقات آمدورفت کم کردی ہے اور دیگر شہروں کو سفر کرنے کا عمل دن کی بجائے رات کو کرنے پر ترجیح دی جارہی ہے اور اسی شدید گرمی کی لہر سے چرند،پرند بھی پناہ لینے پر مجبور ہیں مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم و خش رہنے اور گرد آلاد ہوائیں چلنے کا امکان ہے گزشتہ روز ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت27.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثناء ضلع راجن پور میں سورج آگ برسا نے لگا آج درجہ حرارت 48 ڈگری پر پہنچ گیا گرم لُو کا سلسلہ صبح سے ہی شروع ہو جاتا ہے جو سورج غروب ہو نے کے بعد تک جاری رہتا ہے سخت گرمی اورلُو کا یہ عالم ہے کہ سڑکیں اور بازارسنسان ہو جاتے ہیں رومال اور عینکیں بیچنے والوں کی دوکا نوں پر سخت رَش نظر آتا ہے مشروبات کی مانگ میں اضا فہ ہو چکا ہے دوسری جانب واپڈا کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کادورا نیہ بھی اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ چکا ہے سخت گرمی اور اُوپر سے لوڈشیڈ نگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوادیں ہیں محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کااعلان کیا ہے ۔

سورج آگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -