سی پیک کے ثمرات سے قوم جلد مستفید ہوگی‘ جاوید ہاشمی
ملتان( سپیشل رپورٹر )سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بعض قوتوں کو سی پیک اور ملکی ترقی وخوشحالی کے منصوبے ہضم نہیں ہورہے،افغانستان میں واقع بھارتی قونصل خانے پاکستان میں دہشت گردی ملوث ہیں،پاناما کیس کا جو فیصلہ بھی آئے گا،سب کو قبول کرنا ہوگا،یہی ملک کے مفاد میں بہتر ہوگا،مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے رہنما چوہدری آصف انصاری سے ملاقات کے دوران(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ گیم چینجر ہے ،اس منصوبے کے ثمرات سے قوم جلدمستفید ہوگی ۔ملک دشمن قوتوں کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی ،سی پیک منصوبہ بروقت مکمل ہوگا۔