ترکی کے ریفرنڈم میں طیب اردگان کی کامیابی باعث مسرت ہے‘ میاں مقصود

ترکی کے ریفرنڈم میں طیب اردگان کی کامیابی باعث مسرت ہے‘ میاں مقصود

  

ملتان (سٹی رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ ترکی میں صدارتی نظام کے حق میں آئینی ریفرنڈ م میں طیب ایردوان کی کامیابی باعث مسرت اور خوش آئند ہے۔جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم طیب ایردوان اور ترک عوام کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔اس کامیابی سے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انشاء اللہ اس سے دنیا بھر کی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

اسلامی تحریکوں کو تقویت ملے گی اور اسلام کے نام لیواؤں کاسرفخر سے بلند ہوگا۔سیکولر قوتوں کی تمام کوششوں اور سازشوں کے باوجود اللہ اور اس کے رسولؐ کوماننے والے کبھی ناکام نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ کفار امت مسلمہ کے خلاف ہر محاذ پر متحد ہوچکے ہیں۔کشمیر،برما،فلسطین،عراق،شام اور افغانستان میں مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کو لقمہ اجل بنادیا گیا ہے،خواتین کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کردیا گیا مگر اقوام متحدہ، عالمی امن اور انسانیت کے حقوق کے نام نہاد رکھوالوں کاکردار اس حوالے سے انتہائی افسوس ناک اور شرمناک رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -