مسئلہ کشمیرکے حل تک دنیا میں امن نہیں ہوسکتا ‘چوہدری سرور

مسئلہ کشمیرکے حل تک دنیا میں امن نہیں ہوسکتا ‘چوہدری سرور

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنماچوہدری محمدسرور نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیراور فلسطین حل نہیں ہوگا دنیا میں امن نہیں ہوسکتا ‘بھارتی افواج کر فیو‘کشمیر یوں کے قتل عام اور دہشت گردی کے باوجو دانکے دلوں سے پاکستان کیلئے محبت کم نہیں کر سکی ‘بھارت طاقت کی بنیاد پر کسی (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

صورت کشمیر یوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا بھارت کو آخر کار اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلہ کشمیر کو حل کر نا ہوگا ۔ وہ گزشتہ روز لاہور میں’’ مسئلہ کشمیرسیمینار ‘‘سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم نے کشمیر، افغانستان، عراق جنگ کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز بلند کی‘ خاص طور پر کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے دنیا کے کسی کونے سے بھی شرکت کی دعوت ملی تو سب مصروفیات چھوڑ کر وہاں پہنچاہوں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت نے کشمیر یوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے اور آزادی کیلئے پر امن جد وجہد کر نیوالے کشمیر ی نوجوانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے لیکن اسکے باوجود کشمیر یوں کی آزادی کی تحر یک میں کمی کی بجائے شدت آرہی ہے اور آج نہیں تو کل کشمیریوں کو ضرور آزادی ملے گی ۔

چوہدری سرور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -