بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ دورانیہ بڑھانے کی اجازت ‘ بڑے احتجاج کا خدشہ

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ دورانیہ بڑھانے کی اجازت ‘ بڑے احتجاج ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزارت پانی وبجلی نے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی سمیت تقسیم کار کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کا وقت، دورانیہ بڑھانے کی’’ اجازت‘‘ دیدی ہے۔ شہری آبادی کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز پر اب 3 گھنٹے کے بجائے چھ گھنٹے اور دیہی فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 6 گھنٹے کی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

بجائے آٹھ گھنٹے کی جائیگی ‘ یہ’’اجازت ‘‘ کی بات حیران کن ہے حالانکہ پہلے ہی 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور ملتان کے مختلف 5فیڈرز اتوار کے روز ساڑھے 17گھنٹے تک بند رکھے گئے تھے۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق ’’نئے شیڈول ‘‘کا اطلاق آج سے ہوگا۔ دوسری جانب بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہوں نے وزارت پانی وبجلی کو آگاہ کیا ہے کہ طلب کے مطابق بجلی کی فراہمی نہ ہونے اور طویل وغیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے بااعث صارفین کسی بھی وقت بڑا احتجاج کرسکتے ہیں۔ بجلی بحران کے باعث مختلف شہروں اور علاقوں میں احتجاجی سلسلہ اور مظاہرے شروع ہونے کا خدشہ ہے۔ غیر معمولی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں اور صارفین میں حکومت مخالف جذبات میں اضافہ ہورہاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -