گیٹ نہ کھولنے پر جمشید دستی مشتعل‘ گاڑی آر ٹی او گیٹ سے ٹکرا دی

گیٹ نہ کھولنے پر جمشید دستی مشتعل‘ گاڑی آر ٹی او گیٹ سے ٹکرا دی

  

ملتان(جنرل رپورٹر)عوام راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سکیورٹی گارڈز کے گیٹ نہ کھولنے پر طیش میں آکر اپنی پراڈو گاڑی ریجنل ٹیکس آفس کے گیٹ سے ٹکرادی جبکہ گاڑی میں موجود دیگر افراد نے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے بغیر اجازت گیٹ کھول کر گاڑی آر ٹی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

او کے اندر لے گئے اس دوران سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی خوب سنائی گئی تاہم سکیورٹی گارڈز خاموش اختیار کئے رہے۔رکن قومی اسمبلی گارڈ کو گالم گلوچ کرتے ہوئے چیف کمشنر آر ٹی او کے آفس میں چلے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -