فارمیسی ٹیکنیشن کورس کے طلبہ کا آؤٹ آف کورس پیپر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

فارمیسی ٹیکنیشن کورس کے طلبہ کا آؤٹ آف کورس پیپر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

ملتان(نمائندہ پاکستان) فارمیسی ٹیکنیشن کورس کے طلباء نے سپلیمنٹری کے پیپر آؤٹ آف کورس آنے کے خلاف گزشتہ روز نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فارمیسی ٹیکنیشن کے پیپرز فارمیسی کونسل کی بجائے این ٹی ایس کی طرف سے لئے جا رہے ہیں جو سلیبس کے مطابق نہیں ہیں۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فارمیسی ٹیکنیشن کے پیپرز فارمیسی کونسل کے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ذریعے سلیبس کے مطابق لئے جائیں تاکہ فارمیسی ٹیکنیشن کے طلباء سلیبس کے مطابق تیاری کر کے اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔ نواں شہر چوک پر احتجاج اور طلباء کی طرف سے ٹریفک بلاک کرنے کے باعث چاروں اطراف ٹریفک بلاک ہو گئی جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بعدازاں پولیس حکام نے موقع پر جا کر مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

فارمیسی ٹیکنیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -