تونسہ بیراج پر ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی ‘ ایک جاں بحق

تونسہ بیراج پر ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی ‘ ایک جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو ‘ دائرہ دین پناہ(تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار) دریائے سندھ کے مقام تونسہ بیراج پر مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، 45سالہ ماہی گیر موقع پر جاں بحق، ساتھی بھائی کو زندہ نکال لیا گیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،نعش کو قبضہ میں لے لیا، اس بارے تفصیل کے مطابق دریائے سندھ کے مقام تونسہ بیراج پر گزشتہ روز ایک بجے دن موہانہ سندھی برادری کے شکاری 45(بقیہ نمبر54صفحہ7پر )
سالہ اللہ داد موہانہ اپنے چھوٹے بھائی علی نواز موہانہ کے ہمراہ کشتی میں سوار دریائے سندھ میں مچھلی کا شکار کر رہے تھے کہ کشتی ڈاؤن سٹریم پر دریا میں بنی دلوار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی دریا کی لہروں کی نذر ہو گئے ،کشتی الٹنے کے فوری بعد مقامی غوطہ خوروں نے کاروائی کرکے علی نواز موہانہ کو زندہ نکال لیا جبکہ اللہ دادا جاں بحق ہو گیا علی نواز کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ،پولیس دائرہ دین پناہ موقع پر پہنچ گئی جس نے نعش قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
کشتی