رکن صوبائی اسمبلی مرتضیٰ رحیم کھر کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت آج ہوگی

رکن صوبائی اسمبلی مرتضیٰ رحیم کھر کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت آج ہوگی

  

چوک سرور شہید( سٹی رپورٹر) ایم پی اے ملک مرتضیٰ رحیم کھر کے خلاف(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

جعلی ڈگری کیس کی سماعت آج ہائیکورٹ میں ہوگی۔تفصیل کے مطابق ایم پی اے پی پی 253ملک غلام مرتضیٰ رحیم کھر کے خلاف سابق ایم پی اے چوہدری احسان الحق نولاٹیہ نے رٹ دائر کی ہوئی ہے کہ ایم پی اے ملک غلام مرتضیٰ رحیم کھر کی ڈگری جعلی ہے چوہدری احسان الحق نولاٹیہ کی رٹ کے مطابق ملک غلام مرتضیٰ رحیم کھر 1993میں میٹرک کے امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس کی بنیاد پر ان کے خلاف یو ایم سی کیس بنا تھا اور وہ آئندہ کسی بھی امتحان دینے کے لیے نااہل ہوگئے تھے جس کے بعد انھوں نے میٹرک کی جعلی سند حاصل کی ان کے خلاف سابق ایم پی اے چوہدری احسان الحق نولاٹیہ نے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ہوئی تھی جس کی آج مسٹر جسٹس عابد عزیز کی عدالت میں سماعت ہوگی واضح رہے کہ ایم پی اے ملک غلام مرتضیٰ کھر کو الیکشن ٹربیونل بہاولپور نے دھاندلی ثابت ہونے پر نااہل کیا تھا اور حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا جس پر انھوں نے سپریم کورٹ میں اپیل کی اور وہ ابھی بھی حکم امتناہی پر ایم پی اے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -