سبزیوں، پھلوں کی لکڑی کی پیکنگ میں برآمدات پر پابندی عائد‘ اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا

سبزیوں، پھلوں کی لکڑی کی پیکنگ میں برآمدات پر پابندی عائد‘ اطلاق آئندہ ماہ ...

  

رحیم یارخان(بیورونیوز) محکمہ خوراک نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

محکمہ زراعت، خوراک اورضلعی حکومتوں کے حکام کوجاری کردہ مراسلہ میں بتایاہے کہ سبزیوں اور پھلوں کی لکڑی کے ڈبوں میں برآمدات پرپابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا،ذرائع کے مطابق یورپی یونین اور دیگرممالک کی جانب سے پاکستان کو کئی بار آگاہ کیا گیا ہے کہ لکڑی کے ڈبوں میں موجود اشیا خصوصا پھلوں اور سبزیوں میں کیڑے لگنے کیامکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں جوعالمی معیارکے مطابق نہیں ہیں۔ وزارت خوراک وغذائی تحفظ اورڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کی لکڑی کے ڈبوں میں برآمد پرپابندی عائد کردی گئی، ملکی برآمدات کے تحفظ اور زرمبادلہ میں اضافے کے حصول کے لیے اب لکڑی کے بجائے گتوں کے ڈبوں میں اشیا برآمد کی جائیں گی ، فیصلے کا اطلاق 20مئی20117ء سے ہوگا۔اس سلسلہ میں ضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -