حکومت عوام کو انکی دہلیز پر سہولتیں فراہم کر رہی ہے‘ ثاقب خورشید

حکومت عوام کو انکی دہلیز پر سہولتیں فراہم کر رہی ہے‘ ثاقب خورشید

  

وہاڑی(بیو رو رپورٹ+نما ئند ہ خصوصی)ایم پی اے میا ں ثا قب خورشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کی قیادت میں ہر ڈیپارٹمنٹ میں ترقی کی منا ز ل طے کررہی ہے صحت کا میدان ہو یا تعلیم کا میدان عوام کو اس کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور اس حق سے اس کو محروم نہیں کیا جا سکتا حکومت پنجاب نے ہر یونین (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

کونسل کی سطح پر سکولوں کو اپ گریڈ کرکے ہائی سکول کادرجہ دے دیا ہے وہ گزشتہ روز اپ گریڈ کیے جا نے والے سکولوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر ایم پی اے شمیلہ اسلم ، سی ای او ایجو کیشن شو کت علی طاہر ، سینئر ہیڈ مسٹریس عذرا عبدالحئی ، ڈی ای او مصباح رفیق ، اے ڈی او کرن اشفا ق ، ڈی ڈی ای او شازیہ انور، چیئرمین یونین کونسلز چودھری آفتاب گجر، ملک محمد سلیم بھارہ ، چودھری اطہر اقبال ، چودھری حبیب احمد ، بلدیہ کونسلرز چودھری خالد نعیم ، مقصو د بٹ ، ملک مظہر بھارہ ، حاجی عبدالحئی ، ملک محمد اقبال بھارہ ، ملک عبدالشکور ، حاجی محمد افضل ، چودھری محمد طارق ، میاں محمد اشفاق وٹو، نصر ت خان ڈاھا ودیگر بھی موجود تھے میاں ثاقب خورشید نے نواحی گاؤں چک نمبر75,30,34ڈبلیوبیز کے سکولز کی اپ گریڈیشن کاافتتاح کیا ان کا کہنا تھا کہ ہر بچے کو تعلیم یا فتہ کرنے کیلئے ہر یو نین کونسل میں ایک ہائی سکول لا زمی قرار دے دیا گیا ہے جس یو نین کونسل میں گرلز یا بو ائز ہا ئی سکول موجود نہیں تھے اس یونین کونسل میں ضرورت کے مطابق سکولوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -