پی سی بی کی جانب سے سے کرکٹ کلبوں کی جاری سکروٹنی لسٹ معطل ‘ بورڈ حکام سے 25 اپریل کو جواب طلب
ملتان (خبر نگار خصوصی) سول جج ملتان نے پاکستا ن کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ کلبوں کی جاری سکروٹنی لسٹ معطل (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
کرتے ہوئے بورڈحکام سے 25 اپریل کوجواب طلب کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں زکریاکرکٹ کلب ملتان کے جنرل سیکرٹری محمدعمیرکی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ برس 25 جولائی 2016 ء کوکرکٹ کلبوں کی سکروٹنی لسٹ جاری کی گئی جس میں درخواست گذارکا کلب شامل تھا لیکن اب 31 مارچ کو جاری اس سال کی لسٹ میں درخواست گذارکے کلب کو غیرقانونی طورپر شامل نہیں کیاگیاہے جس سے درخواست گذارکلب کے حقوق متاثرہوں گے اس لئے مذکورہ سکروٹنی لسٹ کو منسوخ کرنے اوراس لسٹ پر انتخابات کرانے سے روکنے کاحکم دیاجائے۔