عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کا مشن ہے‘ تہمینہ دولتانہ

عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کا مشن ہے‘ تہمینہ دولتانہ

  

وہاڑی(بیو رو رپورٹ+نما ئند ہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و رُکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ سے مسلم لیگی سرگرم رہنما چودھری ابو بکر صدیق کی ملاقات ، چک نمبر22ڈبلیو بی کے مسائل سیوریج ، سولنگ ، نا لیا ں ، بجلی کی فراہمی جیسے منصوبوں سے آگاہ کیا جس پر ایم این اے تہمینہ (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

دولتانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور وہاڑی کی عوام کو پہلے بھی ریکارڈ ترقیاتی تاریخی منصوبے دیئے کا مسیٹس یو نیورسٹی ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، انڈسٹریل سٹیٹ کا قیام جیسے منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ چک نمبر22ڈبلیوبی میں سولنگ ، سوریج ، پختہ سڑکات ، بجلی کی فراہمی کے لیے آنے والے بج ٹ میں خطیر رقم دی جا ئے گی جس سے علاقہ ترقی کی منا زل طے کرے گا اس موقعہ پر سو ئی گیس حلقہ 169انچارج راؤ محمد شعیب ، رانا شہزاد ودیگر بھی مو جود تھے.

تہمینہ دولتانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -