زکریا یونیورسٹی کا آڈٹ‘ ٹیم نے 65 اعتراضات لگا دیئے‘ خزانہ دار نے متعلقہ شعبوں سے 3 روز میں جواب مانگ لیا

زکریا یونیورسٹی کا آڈٹ‘ ٹیم نے 65 اعتراضات لگا دیئے‘ خزانہ دار نے متعلقہ ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں آئی آڈٹ ٹیم نے 65اعتراضات لگادیئے ، خزانہ دار نے متعلقہ شعبوں سے تین دن (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

میں جواب طلب کرلیا ، بتایا گیا ہے کہ اس وقت لاہور سے آئی ٹیم سالانہ آڈٹ کررہی ہے جس میں اب تک 65 آڈٹ پیراز بنائے گئے ہیں جس پر خزانہ دار ڈاکٹر عمر فاروق نے متعلقہ شعبوں کو مراسلہ لکھ دیا ہے کہ اس بارے میں تین دن میں جواب دیں تاکہ جمعہ کو آڈٹ ٹیم کے ساتھ اس بارے میں اجلاس کیا جاسکے۔

زکریا یونیورسٹی آڈٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -