ہائیکورٹ ملتان بنچ نے لیہ میں کیپٹل مارکیٹ کیلئے زمین کے حصول کی کارروائی پر عملدرآمد روک دیا، 26 جون کو حکام سے جواب طلب

ہائیکورٹ ملتان بنچ نے لیہ میں کیپٹل مارکیٹ کیلئے زمین کے حصول کی کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے لیہ میں کیٹل مارکیٹ کے لئے زمین کے حصول کی کارروائی پرعمل درآمد روکتے ہوئے 26 جون کو حکام سے جواب طلب کرلیاہے۔(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
فاضل عدالت میں لیہ کے عامررضاخان نے وکلاء سہیل اقبال بھٹی اور وسیم شہاب کے ذریعے درخواست دائر کی تھی جس میں کمشنرڈی جی خان،ڈسٹرکٹ کلکٹرلیہ،سیکرٹری کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمیٹی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوڈی جی خان،لینڈایکوزیشن کلکٹرلیہ،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی چوک اعظم اوررجسٹرارسیکورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان دفترملتان کو فریق بنایاگیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیاہے کہ درخواست گذارکاخاندان ٹاؤن کمیٹی کی حدودمیں زمین کا مالک ہے اوران کی زمین پر مختلف رہائشی سکیمیں بھی جاری ہیں اوراسی وجہ سے اس کی مالیت میں بھی کئی گنااضافہ ہوچکاہے تاہم اب لینڈایکوزیشن کلکٹر کی جانب سے 21 جنوری کو کیٹل مارکیٹ کے قیام کے لئے چک 336 اور339 میں زمین لینے کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جو غیر قانونی ہے کیونکہ نوٹیفکیشن کیاجراء سے قبل اعتراضات طلب نہیں کئیگئے جوقانون کے تحت ضروری ہے جبکہ مذکورہ اتھارٹی کوصرف نوٹیفکیشن کا ڈرافٹ تیارکرنے کااختیارحاصل ہے اور نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاجاسکتاہے اس لئے مذکورہ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا حکم دیاجائے۔
عملدرآمد روک دیا