رائیونڈ:سوئی گیس کے 2جعلی نیٹ ورک پکڑے گئے

رائیونڈ:سوئی گیس کے 2جعلی نیٹ ورک پکڑے گئے

  

لاہور(خبرنگار) سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹاسک فورس نے رائے ونڈ کے علاقہ کھمبہ پنڈ میں کارروئی کرتے ہوئے 20گھروں اور 45گھروں کو گیس دینے والے دو جعلی(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

نیٹ ورکس پکڑکر ختم کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق جی ایم لاہور قیصر مسعود کی ہدایت پر یو ایف جی ٹاسک فورس نے ڈپٹی چیف انجنیئر بلال اصغر کی زیر نگرانی خفیہ اطلاع پر ڈسٹری بیوشن افسر چوہدری شرافت علی کی سربراہی میں کھمبہ پنڈ رائے ونڈ روڈ پر چھاپہ مارا تو ایک گھریلو میٹر کے ذریعے 20گھروں کو گیس فراہم کرنے والی جعلی نیٹ ورک اور دو ڈائریکٹ بائی پاس لائنیں ڈال کر 45فلیٹوں کو گیس سپلائی فراہم کرنے والا جعلی نیٹ ورک چلایا جارہا تھا۔ چھاپہ مار ٹیم نے کارروئی کرتے ہوئے دونوں جعلی نیٹ ورک کو اکھاڑ کردرجنوں فٹ پائپ لائن قبضہ میں لے لی ہے۔ جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن قیصر مسعود کے مطابق دونوں جعلی نیٹ ورک کے ذریعے کمپنی کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا تھا اور متعلقہ تھانہ میں دونوں نیٹ ورکس چلانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئی ہیں۔ جی ایم سوئی گیس قیصر مسعود کے مطابق دو روز قبل بھی اسی گاؤں میں 45گھروں کا جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا تھا۔

سوئی گیس جعلی نیٹ ورک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -