پیف پارٹنر سکولوں میں قواعد کی سنگین خلاف ورزیاں‘ ای پام کی ٹیم سروے مکمل کرکے اسلام آباد روانہ

پیف پارٹنر سکولوں میں قواعد کی سنگین خلاف ورزیاں‘ ای پام کی ٹیم سروے مکمل ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد سے ایجوکیشن پلاننگ اینڈ منیجمنٹ ( ای پام ) کی ٹیم نے ملتان میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے پیف پارٹنر سکولز کا سروے مکمل (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

کرلیا‘ سکولز سربراہان نے قواعد و ضوابط کے برعکس سیکڑوں پیف پارٹنر سکولز کھلنے کی نشاندہی کر دی‘’’ ای پام‘‘ کی ٹیم نے پیف پارٹنر سکولز کادورہ کیااور وہاں بچوں کی تعداد اور انہیں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا‘ نجی سکولز مالکان نے گورنمنٹ سے ماہانہ لاکھوں روپے بٹورنے کے لئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے افسروں و اہلکاروں سے ملی بھگت کرکے سرکاری سکولز کی ایک کلومیٹر کی حدود کے اندر ہی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الحاق لے کر جہاں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں وہاں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی پالیسی کے خلاف ورزی کرکے اس ادارے کے قیام کے مقصد کی نفی کر رہے ہیں۔

ای پام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -