ایک ہی روز میں، ریکارڈ22ہزار سے زائد حج درخواستوں کی وصولی

ایک ہی روز میں، ریکارڈ22ہزار سے زائد حج درخواستوں کی وصولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) وزارت مذہبی امور سے اجازت ملتے ہی ملک بھر کے مختلف بنکوں میں ایک ہی روز میں 22ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع ہوئی ہیں واضح رہے کہ ملک بھر کی 10 سے زائد مختلف بنکوں کی برانچوں میں 26اپریل شام 5بجے تک حج درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ قرعہ اندازی 28اپریل کو وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہو گی خوش نصیب اسی دن وزارت مذہبی امور کے (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
ویب سائیٹ پر اپنے نام کنفرم کر سکتے ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز ملتان میں پہلے ہی دن دوپہر 12بجے تک مسلم کمرشل بنک حسین آگاہی برانچ میں 200، درخواستیں ، نیشنل بنک حسین آگاہی برانچ میں 170درخواستیں ، میزان بنک نواں شہر چوک میں 150درخواستیں ،الائیڈ بنک میں 130درخواستیں وصول ہوئی ہیں جبکہ ملتان شہر میں موجود 10بنکوں کی مختلف برانچوں شام 5بجے تک سینکڑوں کی تعداد میں حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں ۔دریں اثناء حج 2017ء ، وزارت مذہبی امور نے گزشتہ 7 سالوں میں حج کی ادائیگی کرنے والوں کے لئے سرکاری سکیم جبکہ گزشتہ 5 سالوں میں حج ادا کرنے والوں کے لئے پرائیویٹ سکیم کے تحت درخواست دینے پر پابندی عائد کر دی۔ وزارت کے مطابق اس یہ پابندی خواتین کے ساتھ حج پر جانے والے محرم کے لئے نہیں ہو