احاطہ عدالت سے وکلاء کو اغوا کرنیکی کوشش پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو مقدمہ درج کرکے قانون کیمطابق کارروائی کرنیکا حکم

احاطہ عدالت سے وکلاء کو اغوا کرنیکی کوشش پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو مقدمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدالتی احاطہ میں وکلاء کو اسلحہ کے زورپر اغواء کرنے کی کوشش اوررقم نکالنے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
کی درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ کینٹ کو مقدمہ درج کرکے سختی سے قانون کے مطابق کارروائی کرنیکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں سابق فنانس سیکرٹری ہائیکورٹ بارملتان میاں محمد خالدنعیم نے درخواست دائر کی تھی کہ12 اپریل کو وکیل آفتاب احمدکے بھائی قدیرانورکی درخواست ضمانت ہائیکورٹ سے واپس لی گئی تو نیب افسران فیصل منظور،سعیداحمد،علی ارسلان،اکرم عرف اکری،پولیس اہلکاروں عبدالمجید،نیازاحمد،اجمل،نوازاورمحمددین نے اس کو گرفتارکرنے کی کوشش کی جس پر وکلاء نے عدالتی احاطہ میں گرفتاری سے منع کیا جس پر مشتعل ہوکروکلاء آفتاب وینس اورملک محمد صدیق کمبوہ کواسلحہ کے زورپر اغواء کرنے کی کوشش کی اوران کی جیبوں سے 88 ہزار400 روپے بھی نکال لئے جبکہ لوگوں کے اکٹھے ہونے پر دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے جس پر ایس ایچ اواورسی پی اوکودرخواست دی لیکن کوئی کاررروائی نہیں کی گئی ہے۔فاضل عدالت کے حکم پر ایس ایچ اوکی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی کہ ان کے پاس درخواست کارروائی کیلئے پیش نہیں کی گئی ہے۔جس پر فاضل عدالت نے قراردیاکہ پولیس نے مختصر جواب میں درخواست نہ آنے کا بیان دیاہے لیکن درخواست کے حقائق سے انکارنہیں کیا ہے اس لئے مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست گذارکا بیان ریکارڈکیاجائے۔مذکورہ درخواست میں دیگر ممبران پنجاب بارکونسل بھی بطوروکیل پیش ہوئے۔
وکلاء اغواء مقدمہ