ویلر نے ٹکر مارکر شہری زخمی کردیا،پولیس نے جھوٹا صلح نامہ بنا ڈالا،درخواست داخل دفتر

ویلر نے ٹکر مارکر شہری زخمی کردیا،پولیس نے جھوٹا صلح نامہ بنا ڈالا،درخواست ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)حرم گیٹ کے علاقہ میں ون ویلر نے موٹر سائیکل کی ٹکر سے شہری کو زخمی کردیا،جبکہ مقامی پولیس نے ون ویلر کا (بقیہ نمبر55صفحہ7پر )

ساتھ دیتے ہوئے جھوٹا صلح نامہ تیار کروا کر اندراج مقدمہ کے لیے دی جانے والی درخواست کوداخل دفتر کردیا۔واضح رہے کہ 11اپریل 2017ء 10بجے رات عاصم محی الدین اپنے گھر کی جانب جارہا تھا اسی اثناء میں ون ویلر محمد فیضان نے عاصم کو ٹکر دے ماری،موٹر سائیکل کا فٹ ریسٹ عاصم کی ٹانگ میں گھس گیا،شدید زخمی حالت میں اسے نشتر ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔قانونی کاروائی کے لیے عاصم کے بھائی محمد فیاض نے پولیس کو درخواست دی پولیس نے موٹر سائیکل تو قبضہ میں لے لی تاہم مقدمہ درج نہ کیا،درخواست دہندہ نے زخمی کا ایم ایل سی بنوایا جب تھانہ پہنچا تو پولیس نے بتایا کہ تمہاری طرف سے صلح نامہ یونین کونسل30کے کونسلر ملک اظہر جمع کروا کر موٹر سائیکل لے گئے ہیں۔عاصم کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے کوئی صلح نامہ نہیں بنوایا گیا۔آر پی او ملتان سے التماس ہے کہ معاملے کی انکوائری کروار ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی ہدایت دیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -