سرائیکی وسیب ہماری پہچان ‘ ہمارا مان
ملتان (سٹی رپورٹر) معروف لوک سنگر عطاء اللہ خان عیسیٰ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
خیلوی نے کہا ہے کہ سرائیکی وسیب ہماری پہچان اور ہمارا مان ہے وسیب کی محرومیوں کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے لیکن ہم مایوس نہیں بلکہ وسیب کا ہر فرد اپنے حقوق کے بازیابی کیلئے جدوجہد پر عمل پیرا ہے علیحدہ صوبے کی قیام سے ہی سرائیکی وسیب ترقی کی منازل طے کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سرائیکی ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورے کے موقع پر مرکزی صدر شعبہ خواتین عابدہ بخاری اور دیگر عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر صبا فیصل،چوہدری فیصل عزیز اور کاظم رضا بھی موجود تھے بعد ازاں دختر سرائیکستان عابدہ حسین بخاری نے عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو سرائیکی اجرک پہنائی۔