اوورسیز پاکستانی محب وطن شہری ہیں

اوورسیز پاکستانی محب وطن شہری ہیں

  

اوورسیز پاکستانی محب وطن شہری ہیں

ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)ملک بھر میں مردم شماری کا آغاز مسلم (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

لیگ(ن) کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے ۔مردم شماری کی تکمیل کے بعد ملک ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور اقتداار میں ہمیشہ اہم منصوبے شروع کروائے ۔اور سیز پاکستانیز محب وطن پاکستانی ہیں ۔آئندہ الیکشن میں اور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔اور سیز پاکستانی ہمارے ملک کے شہری ہیں۔ان کو اپنے منتخب سیاسی نمائندوں کے چناؤکا پورا حق ہے۔انشاء اللہ ان کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے گاان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے نوجوان فعال ایم پی اے ،چیئر مین پنجاب ایشورینس کمیٹی و اور سیز پاکستانیزکمیشن ضلع بہاولنگر کے چیئر مین چوہدری احسان الحق باجوہ نے سینئر صحافی و کالم نگار میاں میر احمد مستانہ سہروردی کی قیادت میں آنے والے صحافیوں کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔چوہدری احسان الحق باجوہ نے مزید کہا کہ میرے حلقے میں ترقیاتی کام برق رفتاری کے ساتھ جاری ہیں اس موقع پر نوجوان صحافی چوہدری مظہر حسین اور محمد عامر شفیع بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -