زرعی شعبہ میں اربوں کے فنڈز فراہم

زرعی شعبہ میں اربوں کے فنڈز فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیہ ( نمائندہ پاکستان )صوبائی وزیر اقداما ت برائے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دیہی علاقوں کے مکینوں کو صحت ،تعلیم ،ذرائع آمدورفت و زرعی شعبہ میں سماجی سہولیا ت کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز استعمال میں لاکر ترقیاتی منصوبے مکمل کررہی ہے اور ضلع لیہ میں جاری ترقیاتی منصوبے اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے۔یہ بات انہو ں نے یونین کونسل کوٹ سلطان رورل چک نمبر161بی ڈی ڈی اے و موضع سرشتہ نشیب ،بستی سرائی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اللہ ڈیوایامچھرانی ،غلام شبیر مچھرانی ،عبدالستار مچھرانی ،محمد ایوب بھٹی ،تحسین سرائی،طالب حسین رونگھہ مختیار رونگہ ،خدابخش کھکہ نے علاقے کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔
اعجاز اچلانہ