ن لیگ خیبرپختونخوا میں نچلی سطح سے منظم کی جائیگی:امیر مقام

ن لیگ خیبرپختونخوا میں نچلی سطح سے منظم کی جائیگی:امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام ونومنتخب صوبائی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنواز شریف ،پاکستان مسلم لیگ(ن)قائدین اورکارکنوں کاتہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ جو اعتماد مجھ پر کیا گیا اس پرپورااترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔انہوں نے کہاکہ خودورکرہوں اورورکرزکادل سے احترام کرتاہوں،پارٹی کوخیبرپختونخوانچلے سطح سے منظم کروں گاجس کیلئے پارٹی کے قائدین اورورکرزکاتعاون درکارہوگا،خیبرپختونخوااورقبائلی علاقہ جات مسلم لیگ(ن)کاناقابل تسخیرقلع بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میں بہترین نتائج کیلئے پرامیدہوں اورانشاء اللہ خیبرپختونخوامیں کلین سویپ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاواقع اسلام آبادمیں مبارکبادکیلئے آئے ہوئے مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفودمیں وفاقی وزراء،ارکان پارلیمنٹ اورپارٹی ورکرزشامل تھے۔نومنتخب صدرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ محمدنوازشریف کوجلدخیبرپختونخوااورفاٹاکے مختلف علاقوں کادورہ کرواکر ترقیاتی پیکج کااعلان بھی کرائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کارکنوں کی محرومیوں کاازالہ اولین ترجیح ہے اورانشاء اللہ سب کوساتھ لیکرچلیں گیں۔